ڈیل ٹیکنالوجیز نے پیر کے روز کہا کہ وہ عالمی سطح پر تقریباً 6650 ملازمین کی چھنٹنی کرے گی۔ بلومبرگ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کی ہے کہ چھنٹنی میں کمپنی کے عالمی وَرک فورس کا 5 فیصد متاثر ہوگا۔ کو-چیف آپریٹنگ افسر جیف کلارک نے کہا کہ ’’کمپنی بازار کے مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہے جو غیر یقینی مستقبل کے ساتھ لگاتار خراب ہو رہی ہے۔‘‘ کلارک نے ملازمین سے کہا کہ لاگت میں کٹوتی کی ترکیب، جیسے کہ کام پر رکھنے اور سفری پابندی اب مناسب نہیں ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی از سر نو تشکیل، ملازمت میں تخفیف کے ساتھ صلاحیت کو چلانے کے مواقع کی شکل میں دیکھا جاتا ہے۔ ڈیل اور دیگر ہارڈ ویئر مینوفیکچرر نے کورونا وبا کے بعد ’پی سی بوم‘ اور پھر طلب میں گراوٹ کا تجربہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈاٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ہندوستانی روایتی پی سی مارکیٹ میں سال در سال 11.7 فیصد کی گراوٹ آئی، ستمبر سہ ماہی میں 3.9 ملین یونٹ کی شپمنٹ کے ساتھ لگاتار 8 سہ ماہیوں میں اضافہ ہوا۔
Published: undefined
ایچ پی نے 940000 سے زیادہ یونٹس فروخت کیے اور صارف ڈویژن میں مضبوط مظاہرہ کے ساتھ لینوو نے ڈیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈیل ٹیکنالوجیز تیسرے مقام پر کھسک گئی۔ اس نے صارف ڈویژن میں رفتار گنوا دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز