نئی دہلی: بینک صارفین کے لئے جلد ہی ایسی سروس شروع ہونے جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے بغیر کارڈ کیش نکال سکیں گے۔ فی الحال یہ سروس کچھ بینکوں سے فراہم کی جا رہی ہے لیکن جلد ہی یہ سروس تمام بینکوں کے نیٹورک پر کام کرے گی۔
Published: undefined
دراصل، ملک میں کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لئے جس طرح ’یو پی آئی‘ نے اپنی افادیت ثابت کی ہے ویسا کوئی دوسرا متبادل نہیں کر پایا ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکوں سے یو پی آئی پر مبنی ایسی سروس شروع کرنے کو کہا ہے، جس سے بغیر کارڈ کے بھی اے ٹی ایم سے کیش نکالا جا سکے گا۔
Published: undefined
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ بینکوں سے ان کے اے ٹی ایم کو کارڈ لیس کیش وڈراول سسٹم سے آراستہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس سسٹم سے لین دین کے دوران صارفین کی شناخت یو پی آئی سے یقینی بنائی جائے گی۔ یہ سسٹم انٹرآپریبل ہوگا، یعنی کسی بھی بینک کے صارفین کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے بھی بغیر کارڈ کیش نکال سکیں گے۔
Published: undefined
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اس سروس سے صافرین کی سہولت میں توسیع ہوگی۔ نیز اے ٹی ایم سے ہونے والے دھوکہ دہی کے واقعات پر بھی لگام لگ سکے گی۔ مرکزی بینک اس کے لئے بہت جلد این پی سی آئی، اے ٹی ایم نیٹورک اور بینکوں کے لئے تفصیلی رہنما ہدایات جاری کرے گا۔
Published: undefined
ملک میں موجودہ وقت میں بھی کچھ بینک کارڈ لیس کیش وڈراول سروس فراہم کرتے ہیں۔ اس میں ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی اہم ہیں تاہم ان بینکوں کی یہ سروس صرف اپنے ہی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے اور دوسرے بینک کے صارفین اس سہولت کا فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined