صنعت و حرفت

نیرو مودی کی عدالتی حراست 19 ستمبر تک بڑھی

گزشتہ سماعت کے دوران اہم جج ایما اربتھ ناٹ نے اشارہ دیا تھا کہ دنوں فریقین نیرو مودی کی ہندوستان حوالگی پر متفق ہو سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ ساڑھے تیرہ ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے اور منی لانڈرنگ معاملے کے ملزم ہندوستان میں مطلوب ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو راحت نہیں ملی۔ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت نے اس کی عدالتی حراست کی مدت 19ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

Published: undefined

ویسٹ منسٹر کی عدالت میں نیرو مودی کے معاملے میں وانڈسورتھ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے تھوڑی دیر سماعت ہوئی۔ جسٹس ٹی اکرا م نے نیرو کی عدالتی حراست کو 19ستمبر تک کے لئے بڑھا دیا۔

Published: undefined

نیرو مودی کو پی این بی کے ساتھ گھوٹالے اور منی لانڈرنگ معاملے میں اس سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے لندن کے جنوب، مغرب میں واقع وانڈسورتھ جیل میں رکھا گیا ہے۔ جولائی میں برطانیہ کے ہائی کورٹ نے اس کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ جولائی میں نیرو کی حراست کی مدت کو 22 اگست تک بڑھا دیا گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سماعت کے دوران اہم جج ایما اربتھ ناٹ نے اشارہ دیا تھا کہ دنوں فریقین نیرو مودی کی ہندوستان حوالگی پر متفق ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

پی این بی کا گھپلہ پچھلے سال فروری میں سامنے آیا تھا اس کے بعد سے ہی 48 سالہ نیرو مودی فرار ہوگیا تھا۔ اسے لندن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں نیرو مودی کی کئی کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined