صنعت و حرفت

نائیجیریا نے میٹا کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 220 ملین ڈالر کا کیا جرمانہ

صرف نائیجیریا ہی نہیں بلکہ آئرلینڈ نے میٹا کو یوروپی یونین سے امریکہ کو ذاتی ڈیٹا کی منتقلی سے متعلق خلاف ورزیوں پر ریکارڈ 1.2 بلین یورو جرمانہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نائیجیریا کے فیڈرل کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کمیشن (ایف سی سی پی سی) نے کہا کہ اس نے فیس بک اور واٹس ایپ پلیٹ فارمز پر ڈیٹا شیئرنگ کی تحقیقات کے بعد مقامی صارفین اور ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر 220 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ’’حتمی حکم میں صرف دو سو بیس ملین امریکی ڈالر کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے اپنے پلیٹ فارم پر نائجیریا کے صارفین کے ڈیٹا کا ان کی رضامندی کے بغیر استعمال کیا جو غلط ہےانہوں نے اپنی اہم مارکیٹ پوزیشن کا غلط استعمال کیا اور اسی طرح کے ضوابط کے ساتھ دوسرے دائرہ اختیار کے مقابلے نائجیرین باشندوں کے ساتھ امتیازی اور غیر مساوی سلوک کیا۔

Published: undefined

یورپی ریگولیٹرز نے ذاتی ڈیٹا پرائیویسی کے امور کے لئے کمپنی پر بار بار جرمانہ عائد کیا ہے۔ آئرلینڈ نے میٹا کو یوروپی یونین سے امریکہ کو ذاتی ڈیٹا کی منتقلی سے متعلق خلاف ورزیوں پر ریکارڈ 1.2 بلین یورو جرمانہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined