صنعت و حرفت

اگست میں جی ایس ٹی کی خالص آمدنی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

رواں مالی سال اگست میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی خالص آمدنی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے جو گزشتہ مالی سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.41 لاکھ کروڑ روپے سے 6.5 فیصد زیادہ ہے

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: رواں مالی سال اگست میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی خالص آمدنی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے جو گزشتہ مالی سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.41 لاکھ کروڑ روپے سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

اتوار کو جی ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں ری فنڈ کے بعد خالص جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 150501 کروڑ روپے رہا ہے، جو اگست 2023 کے 141346 کروڑ روپے کے خالص مجموعہ سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں کل ملا کر جی ایس ٹی کی وصولی 174962 کروڑ روپے رہی، جو اگست 2023 کے 159069 کروڑ روپے سے 10 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

اگست میں جمع ہونے والی آمدنی میں سی جی ایس ٹی 30862 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 38411 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 93621 کروڑ روپے ہے، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 49028 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی معاوضہ ٹیکس کے طور پر 12098 کروڑ روپے ہیں، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 948 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined