ممبئی کے منی لاؤنڈرنگ معاملے کی خصوصی عدالت نے بدھ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو مفرور نیرو مودی کی قیمتی پینٹنگ اور کاروں کی نیلامی کی اجازت دے دی۔ نیرو مودی کو دیر رات برطانیہ میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ای ڈی کے خصوصی وکیل ایچ ایس وینگاؤنکر نے انسداد منی لاؤنڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کی خصوصی عدالت کے جج سلمان اعظمی نے بتایا کہ انکم ٹیکس شعبہ نیرو مودی کے آرٹ کلیکشن کی نیلامی کی اجازت دے سکتی ہے۔ یہ پینٹنگ حال ہی میں جانچ ایجنسیوں نے ضبط کی تھیں اور کہا تھا کہ نیلامی سے ملنے والی رقم عدالت میں جمع کرنی ہوگی۔
Published: undefined
ای ڈی نے 75 ٹھکانوں پر چھاپے مار کر نیرو مودی کی تقریباً 1900 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی تھی۔ ان میں مہنگی اشیاء، زیورات، کاریں اور پینٹنگز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ، سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ، امریکہ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں 961.49 کروڑ کی املاک بھی ضبط کی گئی تھی۔
عدالت نے یہ دلیل قبول کرلی ہے۔ ای ڈی نے حال میں نیرو مودی کی 147 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پی ایم ایل اے کے تحت قرق کی تھی۔ نیرو مودی اور اس کے ماموں میہل چوکسی پنجاب نیشنل بینک کے13ہزار کروڑ روپے کے گھپلہ کے ملزم ہیں۔ نیرو مودی کے آرٹ کلیکشن میں مشہور پینٹر ایم ایف حسین، کے کے ہیبر، انجولیا ایلا مینن اور نندلال بوس وغیرہ کی پینٹنگ بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا مفرور تاجر نیرو مودی کو بدھ کے روز لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے ویسٹ منسٹر عدالت میں پیش کیا گیا، اسی عدالت نے اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ گزشتہ دنوں اسے لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ نیرو مودی جنوری 2018 میں ہندوستان سے بیرن ملک بھاگ گیا تھا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined