ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک لگاتار ایسے قدم اٹھا رہے ہیں جس نے ٹوئٹر صارفین کو ناراض کر رکھا ہے۔ دراصل مسک دنیا کے سب سے بڑے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو پیسہ کمانے والی مشین بنانے پر آمادہ نظر آ رہے ہیں۔ کچھ مہینے قبل انھوں نے ٹوئٹر بلو ٹک کے لیے پیڈ سروس یعنی ٹوئٹر صارفین سے پیسہ وصولنے کا فیصلہ کیا تھا اور الگ الگ ممالک میں اس کی قیمت الگ الگ طے کی گئی تھی۔ ٹوئٹر بلو کے تحت ماہانہ فیس دے کر کوئی بھی بلو ٹک لے سکتا ہے، لیکن اس فیچر کے تحت فرضی اکاؤنٹ کو بھی بلو ٹک مل رہے ہیں اور ان سے خطرے بھی بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، ایلن مسک نے اب ایک نیا فیصلہ کیا ہے جس سے ٹوئٹر صارفین میں ناراضگی بہت بڑھ گئی ہے۔ اب ایلن مسک ٹوئٹر بلو میں ’ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن‘ کو بھی شامل کرنے جا رہے ہیں۔ یعنی اگر آپ کو ایس ایم ایس پر مبنی ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن چاہیے تو آپ کو پیسے دینے ہوں گے۔ اس کی شروعات 19 مئی سے ہونے جا رہی ہے۔ ایپ اور ویب کوڈ پر مبنی ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن فیچر پہلے کی طرح ہی کام کرے گا، لیکن میسج کے ذریعہ ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن کوڈ پانے کے لیے آپ کو پیسے دینے ہوں گے۔ اس کے لیے سبھی صارفین کو نوٹفکیشن دیئے جا رہے ہیں۔ تمام ٹوئٹر صارفین اس فیصلے سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب