صنعت و حرفت

’مودی حکومت ریلوے کو پرائیویٹ صنعت کاروں کی جیب میں ڈالنے پر آمادَہ‘

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی حالت میں ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے دیا جائے گا لیکن اب وہ اسے صنعت کاروں کی جیب میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری و مہاراشٹر کے نگراں ملکا رجن کھڑگے نے کہ پلاننگ کمیشن نے ریلوے بورڈ کو خط لکھ کر ملک کی 150 ٹرینوں اور 50 ریلوے اسٹیشنوں کے پرائیویٹائزیشن کی کارروائی کرنے کا حکم دراصل وزیراعظم مودی نریندرمودی کا عوام کے ساتھ کیا گیا دھوکہ ہے اور انڈین ریلوے کو پرائیویٹ کمنپیوں کے جیب میں ڈالنے کی سازش ہے۔ وہ کانگریس کے ریاستی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: 11 Oct 2019, 10:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی حالت میں ریلوے کا پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے سے میری بے انتہا محبت ہے اور بچپن سے ہی اس کا میراتعلق ہے۔ پلاننگ کمیشن کا فیصلہ مودی کا عوام سے کئے گئے وعدے کی خلاف ورزی ہے ۔

Published: 11 Oct 2019, 10:40 PM IST

کھڑگے نے کہا کہ انڈین ریلوے ملک کے غریبوں کے روزگار اور روزی روٹی سے جڑی زندگی کی گاڑی ہے۔ انڈین ریلوے ملک کے گوشے گوشے کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ انڈین ریلوے غریب عوام کی روزمرہ کی زندگی گزارنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ ذریعہ پرائیویٹ کمپنیوں کے جیب میں ڈال کر عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی ایک منصوبہ بند کوشش ہے۔ کانگریس پارٹی اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔

Published: 11 Oct 2019, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Oct 2019, 10:40 PM IST