نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت سے اپنے ان قریبی سرمایہ داروں کے ناموں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کے 5.5 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض گذشتہ پانچ برسوں میں معاف کیے گئے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے سنہ 2014 سے 2019 کے درمیان کئی سرمایہ داروں کے 5.5 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کیے ہیں۔ ان میں سے 1.56 لاکھ کروڑ روپے کے قرض گذشتہ ایک سال میں معاف کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ داروں کے ساتھ سانٹھ گانٹھ کی یہ سب سے گھٹیا مثال ہے۔
Published: undefined
ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں میں سرمایہ داروں کے 7 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض معاف کیے گئے ہیں جن میں سے 80 فیصدقرض تنہا مودی حکومت نے گذشتہ پانچ برسوں میں معاف کیا ہے۔ حکومت نے اس طرح ہر سال اوسطاً ایک لاکھ کروڑ روپیے سے زیادہ کا قرض معاف کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کے لیے مودی حکومت کے پاس پیسے کی کمی ہے جبکہ سرمایہ داروں کے لیے وہ لوٹ مچا رہی ہے۔
کانگریس نے کہا کہ اس سے مودی حکومت کے متعصب اور جانبدارانہ رویے کا پتہ چلتا ہے کہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ان سرمایہ داروں کے ناموں کا انکشاف کرے جن کے قرض معاف کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined