نئی دہلی: نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے پیش کر دیا ہے۔ مڈل کلاس طبقہ کی جو بھی توقعات تھیں ان پر یہ بجٹ کھرا نہیں اتر پایا ہے حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس بجٹ سے عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل اس بجٹ میں کئی چیزیں ایسی ہیں جس کی براہ راست مار مڈل کلاس پر پڑے گی۔ مثلاً بجٹ میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مڈل کلاس کو ٹیکس میں بھی راحت نہیں دی گئی ہے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے یا پھر انہیں قرض سے نجات دلانے کے لئے بھی اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ اس بجٹ سے ترقی کی رفتار دھیمی ہوگی اور اس کا ’اچھے دنوں ‘ سےکوئی سروکار نہیں ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز