صنعت و حرفت

مدھیہ پردیش: کانگریس پارٹی کا بجلی کے فرضی بلوں کے خلاف ’پول کھول مہم‘ چلانے کا اعلان

بھوپیندر گپتا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی بجلی کمپنیاں ایسے لاکھوں صارفین کے نام پر مسلسل بل بنا رہی ہیں، جن کے میٹر اکھڑ گئے ہیں یا جن کی دکانیں برسوں سے بند پڑی ہوئی ہیں۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے نائب صدر بھوپیندر گپتا نے ریاست بھر میں بجلی کے بلوں میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے ورنہ پارٹی اس کے خلاف پول کھول مہم شروع کرے گی۔

Published: undefined

اپنے بیان میں بھوپیندر گپتا نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی بجلی کمپنیاں ایسے لاکھوں صارفین کے نام پر مسلسل بل بنا رہی ہیں، جن کے میٹر اکھڑ گئے ہیں یا جن کی دکانیں برسوں سے بند پڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ توانائی کے وزیر پردومن سنگھ تومر نے خود فرضی بلنگ کی حقیقت کو قبول کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جعلی بل لاکھوں کی تعداد میں بن رہے ہیں لیکن انہیں روکا نہیں جا رہا ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسے نہیں روکا گیا تو کانگریس اس کے خلاف مہم چلائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مدھیہ پردیش میں بجلی کمپنوں کی جانب سے صارفین کو جو بل دیئے جا رہے ہیں ان میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں پائی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں راجدھانی بھوپال کے ایک صارف کو 2.58 لاکھ روپے کا بل تھمایا گیا تھا جبکہ اس کا ماہانہ بل صرف 300 سے 500 روپے تک کا آتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بڑے پیامنے پر بے ضابطگی ہونے پر کمپنی بل میں ترمیم بھی کر دیتی ہے لیکن صارفین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ جبکہ کمپنی بل میں تھوڑا اضافہ کیا جاتا ہے تو صارفین اسے معمولی مان کر جمع بھی کر دیتے ہیں۔ اس عمل میں بجلی کمپنیوں کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔

(یو این آی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined