صنعت و حرفت

ممبئی: شدید گرمی سے لوگ بے حال ریلوے کا فائدہ، 1.84 کروڑ کی زائد آمدنی

چیف پی آر او رویندر بھاٹکر نے کہا کہ اپریل میں 4.47 لاکھ مسافروں نے سفر کیا اور اس کی وجہ سے 1.84 کروڑ کی زائد آمدنی ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اکتوبر اورمئی میں بالترتیب 1.82 کروڑ اور 1.68 کروڑ ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ممبئی میں اپریل سے ہی موسم گرما نے سخت رُخ اختیار کرلیا ہے اور اس کی وجہ سے ویسٹرن ریلوے کے ذریعہ چلائی جانے والی ایئرکنڈیشنڈ لوکل ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے گزشتہ ماہ محکمہ ریلوے کو1.84 کروڑ زائد آمدنی ہوئی ہے۔ جوکہ ایک خوش آئند امر ہے۔

Published: undefined

ویسٹرن ریلوے نے 25 دسمبر2017 سے اپنے روٹ پر اے سی لوکل ٹرینیں چلانے کی شروعات کی تھی، لیکن ان اے سی لوکل میں کرایہ زیادہ ہونے کی وجہ سے مسافرسفرکرنے سے کتراتے ہیں، لیکن اپریل میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 16مہینے میں 30اپریل تک 24 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، جبکہ اسے ہر ماہ کی آمدنی میں اضافہ سے جوڑا جا رہا ہے۔

Published: undefined

چیف پی آر او رویندر بھاٹکر نے کہا کہ اپریل میں 4.47 لاکھ مسافروں نے سفر کیا اور اس کی وجہ سے 1.84 کروڑ کی زائد آمدنی ہوئی ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اکتوبر اور مئی میں بالترتیب 1.82 کروڑ اور 1.68 کروڑ ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی شدت کے سبب مسافروں نے اے سی لوکل ٹرینوں کو ترجیح دی ہے،31مئی تک کرایہ وہی رہیگا، یعنی ویسٹرن ریلوے نے مسافروں کو رجھانے کے لیے کرایہ فرسٹ کلاس سے 1.2 گنا زیادہ رکھا ہے جبکہ 31 مئی کے بعد اس کو 1.3 کر دیا جائیگا۔ سی پی آراو بھاٹکر نے کہا کہ 2018-19 کے دوران 19 کروڑ روپے کمائے ہیں، ممبئی کے چرچ گیٹ۔ ویرار سیکشن پر پیر تا جمعہ 12 ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined