آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا اس سے ملنے والے اشاروں نے خوف پیدا کر دیا ہے ۔ کمزور عالمی اشاروں کے چلتے آج ہندوستانی بازار یعنی اسٹاک ایکسچینج کی بڑی گراوٹ کے ساتھ شروعات ہوئی اور سنسیکس میں 650 پوائنٹس ٹوٹ کر کاروبار شروع ہوا، جبکہ نفٹی 16,824کے لیول پر کھلا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے اومیکرون کے بڑھتے اثر نے بازار کو خوفزدہ کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے امریکی اور ایشیائی بازار نیچے گر رہے ہیں۔ اومیکرون کے معاملات برطانیہ میں بہت زیادہ ہیں، جبکہ دیگر یوروپی ممالک میں بھی اس کی تعداد تشویشناک ہے۔
Published: undefined
شروعاتی منٹوں میں ہی بازار میں 850 پوائنٹس سے زیادہ کی گرواٹ دیکھی گئی۔ سنسیکس 861.63 پوائنٹس یعنی 1.51فیصدی کی کمزوری کے ساتھ 56,150.1 1ہزار پر آ چکا تھا اور نفٹی 270 پوائنٹس یعنی 1.59 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 16,715.20 پر کاروبار کر رہا ہے۔
Published: undefined
شروعاتی آدھے گھنٹے میں بازار کو دیکھیں تو سنسیکس ایک ہزار پوانٹس ٹوٹ کر کاروبار کر رہا ہے۔ سنسیکس میں 1076.46 پوانٹس یعنی 1.89 فیصدی گراوٹ کے ساتھ 55,935.28 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ آ چکی ہے۔
Published: undefined
جو شیئر سب سے زیادہ نیچے آئے ہیں وہ ٹاٹا اسٹیلس، بجاج فائننس اور ایس بی آئی کے ہیں جو کہ تین اور ساڑھے تین فیصد نیچے گر کر کاروبار کر رہے ہیں۔ بازار میں بکوالی حاوی ہے اور جے ایس ڈبلو اسٹیل، بی پی سی ایل کے شئیر تین فیصد نیچے پھسل گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز