کورونا کے دور میں ملک کے عوام پر مہنگائی کی مار بھی جاری ہے۔ منگل کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا، جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے اجلاس میں استحکام رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتوں میں 11 پیسے اور چنئی میں 9 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔
Published: 25 Aug 2020, 12:11 PM IST
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 81.73 روپے، 83.24 روپے، 88.39 روپے اور 84.73 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ تاہم، چاروں میٹرو سٹیز میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 73.56، 77.06 روپے، 80.11 روپے اور 78.86 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 10 دنوں میں صرف ایک دن کو چھوڑ کر باقی نو دن تک لگاتار اضافہ کیا گیا، جس کے سبب راجدھانی میں پٹرول 1.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 12:11 PM IST
ادھر، بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹر کانٹی نینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) پر برینٹ کروڈ کے نومبر کے ترسیلی معاہدہ میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 45.74 ڈالر فی بیرل پر کاروبار چل رہا ہے۔ جبکہ امریکی لائٹ کروڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیت (ڈبلیو ٹی آئی) کے اکتوبر ڈلیوری فیوچر معاہدہ میں گزشتہ سیشن کے مقابلے 0.07 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 42.59 ڈالر فی بیرل پر تجارت کی جا رہی ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Aug 2020, 12:11 PM IST