نئی دہلی: ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں پھر آگ لگ گئی ہے۔ آج سے 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ دہلی میں آج سے گھریلو سلنڈر 999.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔
سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہندوستان میں عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ کرے گا۔
Published: undefined
قبل ازیں، گزشتہ ہفتے 19 کلوگرام والے ایل پی جی کے کمرشل (تجارتی) سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یکم اپریل سے دہلی میں ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمتیں 2253 روپے تک پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ 5 کلو کے ایل پی جی کمرشل سلنڈر کے دام بھی 655 روپے تک بڑھائے گئے تھے۔
Published: undefined
اس سے پہلے 19 کلوگرام والے ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کے دام یکم اپریل کو 250 روپے فی سلنڈر بڑھا کر 2253 روپے کئے گئے تھے۔ مزید یہ کہ یکم مارچ 2022 کو کمرشل ایل پی جی کے داموں میں 105 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطاب ق پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں حالیہ اضافہ روس-یوکرین کی صورتحال کے نتیجے میں توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے، جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔ تاہم حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت پر لگاتار حملہ آور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کا خیال کرتے ہوئے ایندھن قیمتوں کو قابو میں رکھنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز