صنعت و حرفت

مہنگائی کا طوفان! پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کے دام آسمان کو چھونے لگے

بارشوں کے بعد پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں 100 روپے فی کلو تک جا چکی ہیں

<div class="paragraphs"><p>پیاز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پیاز، تصویر آئی اے این ایس

 

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بڑے شہروں کے بیشتر ریٹیل بازاروں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں 70 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شملہ مرچ، لوکی اور پالک جیسی ہری سبزیوں کی قیمتیں 100 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے لئے گھر کے بجٹ کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی آزادپور منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں آئی اس تیزی کی اہم وجہ ملک کے کئی حصوں میں ہونے والی شدید بارش ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھل کی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے اہم پیدا کرنے والی ریاستوں جیسے مہاراشٹر، ہماچل پردیش، آندھرا پردیش وغیرہ میں شدید بارش نے پیداوار کو متاثر کیا ہے۔ دوسری طرف، بارش کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان پہنچنے سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

Published: undefined

ہر سال یہ دیکھا جاتا ہے کہ بارش کے موسم میں ان مہینوں میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جو بعد میں آہستہ آہستہ نرم ہو جاتی ہیں۔ پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو راحت دینے کے لئے حکومت نے پہلے ہی سبسڈی پر فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت نے 5 ستمبر سے اہم شہروں میں رعایتی قیمتوں پر پیاز کی فروخت شروع کی ہے، جس کے تحت عوام کو 35 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر پیاز فراہم کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

کوآپریٹیو ایجنسیوں این سی سی ایف اور نافیڈ کے ذریعے حکومت رعائتی قیمتوں پر پیاز کی فروخت کر رہی ہے۔ رعائتی قیمتوں پر پیاز کی یہ فروخت حکومت کے بفر اسٹاک سے کی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت ٹماٹر کی بھی رعائتی فروخت شروع کر سکتی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد ایسا ہی اقدام اٹھایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined