نئی دہلی: کورونا کے دور میں بےروزگاری پہلے ہی عوام کو پریشان کئے ہوئے لیکن عام آدمی کی جیب پر لگاتار مار بھی پڑ رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں گزشتہ 2 مہینوں کے دوران بے تحاشہ اضافہ ہو ہی رہا ہے اور اب آج یعنی کہ یکم جولائی سے متعدد چیزیں مہنگی ہونے جا رہی ہیں۔ آج سے دودھ، ایل پی جی سلینڈر اور بینک سروز چارج ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
دہلی، مہاراشٹر، یوپی اور گجرات سمیت متعدد ریاستوں میں آج سے امول دودھ کے داموں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ امول نے تقریباً ڈیڑھ سال بعد اپنے دودھ کے داموں میں اضافہ کیا ہے اور اس کی اطلاع کمپنی کی جانب سے بدھ کے روز دی گئی۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب امول دودھ مہنگا کیا گیا ہے۔
Published: undefined
یکم جولائی سے نئے دام نافذ العمل ہونے کے بعد امول گولڈ دودھ 58 روپے فی لیٹر، امول تازہ 46 روپے فی لیٹر، امول شکتی 52 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ امول کے بعد دیگر کمپنوں کی جانب سے بھی اپنی دودھ کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ادھر، ملک کے سب سے بڑے بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رقم کے اخراج پر عائد چارج میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب صارفین مہینے میں صرف چار مرتبہ ہی مفت پیسہ نکال پائیں گے۔ اس سے زیادہ مرتبہ برانچ سے پیسے نکالے گئے تو 15 روپے کا اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔ یہ چارج صرف برانچ پر ہی نہیں بلکہ اے ٹی ایم سے رقم کے اخراج پر بھی عائد ہوگا۔
Published: undefined
ایس بی آئی نے اس کے علاوہ چیک کے حوالہ سے بھی چارج میں اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اب کسی بھی کھاتہ بردار کو ایک مالی سال کے دوران صرف 10 چیک ہی مفت میں دستیاب ہوں گے، اس سے زیادہ پر چارج عائد ہوگا۔ ایس بی آئی کے علاوہ ایکسس بینک نے بھی اپنے ایس ایم ایس چارج، لاکر چارج میں اضافہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
اس سب کے علاوہ یکم جولائی سے ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب غیر سبسڈی والے سلینڈر کے لئے 25 روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ گھریلو گیس سلینڈر اب دہلی میں 834 روپے اور کولکاتا میں 861 روپے میں دستیاب ہوگا۔
غور طلب ہے کہ ان سب چیزوں کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کئے جاتے ہیں اور ہر تیسرے چوتھے دن ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ صرف جون کے مہینے میں پٹرول ڈیزل کے داموں میں تقریباً 16 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز