نئی دہلی: بجٹ کے فوراً بعد عوام کو مہنگلائی کا شدید جھٹکا لگا ہے۔ امول نے دودھ کے داموں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ امول نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کے داموں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں آج یعنی 3 فروری سے نافذ العمل ہوں گے۔
Published: undefined
کمپنی کے مطابق اب امول تازہ آدھا لیٹر دودھ 27 روپے میں فروخت ہوگا۔ جبکہ اس کے ایک لیٹر پیکٹ کے لیے 54 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ امول گولڈ یعنی فل کریم دودھ کا آدھا کلو کا پیکٹ اب 33 روپے میں فروخت ہوگا۔ جبکہ ایک لیٹر کے لیئے 66 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
امول گائے کے دودھ کا آدھا لیٹر کا پیکٹ اب 28 روپے میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ گائے کے دودھ کا ایک لیٹر کا پیکٹ 56 روپے میں فروخت ہوگا۔ وہیں بھینس کا اے 2 دودھ آدھا لیٹر 35 روپے جبکہ ایک لیٹر 70 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔
Published: undefined
دریں اثنا، انڈین نیشنل کانگریس نے اچھے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امول نے دودھ کے داموں میں 8 روپے لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی سے پوچھا ہے کہ کیا یہی چھے دن ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز