صنعت و حرفت

دہلی-این سی آر کے لوگوں پر مہنگائی کا حملہ! سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں سی این جی کی قیمت 74.59 روپے سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلوگرام ہو گئی، جبکہ گوتم بدھ نگر، نوئیڈا میں اس کی قیمت 80.20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے

سی این جی، تصویر آئی اے این ایس
سی این جی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں لوگوں پر جمعرات کی صبح اس وقت مہنگائی کا حملہ ہوا جب یہاں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمت 74.59 روپے فی کلو سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی اسی شرح سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

Published: undefined

سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی 23 نومبر 2023 سے ہو گیا ہے۔ دہلی کے علاوہ گوتم بدھ نگر، نوئیڈا میں سی این جی کی قیمت 80.20 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ جبکہ گریٹر نوئیڈا میں یہ 79.20 روپے سے بڑھ کر 80.20 روپے میں دستیاب ہوگی۔ دہلی سے متصل غازی آباد کی بات کریں تو یہاں بھی اس کی قیمت اب 79.20 روپے کے بجائے 80.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے اور یہی شرح ہاپوڑ میں بھی ہوگی۔ ریواڑی میں سی این جی کی قیمت اب تک 82.20 روپے فی کلو گرام تھی، جو بڑھ کر 81.20 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ یعنی آئی جی ایل نے جمعرات کو دہلی-این سی آر میں سی این جی کی قیمتوں میں تبدیلی کے بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے معلومات کا اشتراک کیا ہے۔ اس میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں کا اطلاق 23 نومبر 2023 کی صبح 6 بجے سے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ نے اگست کے مہینے میں بھی سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا اور 23 اگست 2023 سے اس کی قیمتوں میں ایک روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر دہلی-این سی آر میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس وقت راجدھانی دہلی کے علاوہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، ریواڑی اور ہاپوڑ میں بھی سی این سی کی قیمت بڑھائی گئی تھی۔

Published: undefined

یہ سال 2023 میں سی این جی کی قیمتوں میں لگاتار دوسرا اضافہ ہے، تاہم آئی جی ایل نے جولائی کے مہینے میں اس کی قیمتوں میں بھی کمی کی تھی۔ دراصل، مرکزی حکومت نے جولائی میں سی این جی کی قیمت کے تعین کے معیارات میں تبدیلی کی تھی۔ اس کی وجہ سے دہلی سمیت کئی ریاستوں میں سی این جی کی قیمت میں بڑی گراوٹ درج کی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی این جی کو گاڑیوں میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined