صنعت و حرفت

انڈیگو مسافروں کو منزل تک پہنچانے والی دنیا کی چھٹی بڑی ایئر لائن

رپورٹ کے مطابق 28 مارچ 2022 تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو نے 20.2 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچایا تھا، جو کہ ایشیا کی کسی بھی ایئر لائنس کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک کی سرکردہ ایئر لائن انڈیگو مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچا کر دنیا کی چھٹی سب سے بڑی ایئر لائن بن گئی ہے۔ مارچ 2022 کے لئے او اے جی فریکوئنسی اور کیپسٹی اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 28 مارچ 2022 تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو نے 20.2 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچایا تھا، جو کہ ایشیا کی کسی بھی ایئر لائنس کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

او اے جی نے انڈیگو کو دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن قرار دیا۔ جس میں مسافروں کو منزل تک پہنچانے میں 41.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس سال 28 مارچ تک دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر، کمپنی نے 20.1 لاکھ مسافروں کو منزل تک پہنچایا ہے۔ مسافروں کے لیے دستیاب سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے انڈیگو دنیا کی دس سب سے بڑی ایئر لائنز میں بھی شامل ہے۔

Published: undefined

انڈیگو کے کل وقتی ڈائریکٹر اور سی ای او رونوجئے دتا نے کہا، "دنیا کی بڑی ایئرلائنوں میں انڈیگو کا شامل ہونا خوشی کی بات ہے۔ ہندوستان کے لیے یہ فخر کی بات ہے اور اس خطے میں وبائی امراض کے بعد ملک کے لئے مضبوط بن کر ابھرنا ایک اچھی علامت ہے۔ ہم دنیا بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے باعث نئے روٹس پر سروس فراہم کرنے اور پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

انڈیگو نے اپریل میں ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے 150 سے زیادہ بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے گھریلو نیٹ ورک میں کئی نئے روٹس پر سروس شروع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined