مرکز کی مودی حکومت کو معاشی محاذ پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اب عالمی بینک نے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح کے اندازے کو گھٹا دیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ہندوستانی جی ڈی پی میں شرح ترقی صرف 5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد اگلے مالی سال میں بھی ہندوستان کی جی ڈی پی میں صرف 5.8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے گلوبل اکونومک پروسپیکٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں غیر بینکنگ مالی کمپنیوں کی قرض تقسیم کمزور بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے تیز معاشی شرح ترقی بنگلہ دیش کی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں اس مالی سال میں جی ڈی پی میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی جی ڈی پی میں اس مالی سال میں صرف 3 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عالمی بینک سے قبل مرکز کی مودی حکومت نے بھی کچھ اسی طرح کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ منگل کو مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے جی ڈی پی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی شرح ترقی صرف 5 فیصد رہ سکتی ہے۔ اس سے پہلے 19-2018 میں حقیقی شرح 6.8 فیصد رہی تھی۔ مالی سال 18-2017 میں جی ڈی پی شرح ترقی 7.2 فیصد تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @RahulGandhi