ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالر سے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے میں یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتہ یہ 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.42 ارب ڈالر سے بڑھ کر 620.57 ارب ڈالر ہو گیا تھا۔ یہ گزشتہ ہفتے 611.17 ارب ڈالر رہا تھا۔
Published: undefined
ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 7.2 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 36.88 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 1.4 ملین ڈالر کی کمی سے 5.11 ارب ڈالر رہ گئے۔ ڈرائنگ کے خصوصی حقوق 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1.54 ارب ڈالر رہ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز