صنعت و حرفت

فیڈ ریزرو کے فیصلے سے انڈین اسٹاک مارکیٹ میں جوش و خروش، سینسیکس میں 500، نفٹی میں 150 پوائنٹس کا اضافہ

شیئر بازار میں شاندار تیزی کے سبب سرمایہ کاروں کی دولت میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دو دن کی مسلسل گراوٹ کے بعد جمعرات کا تجارتی سیشن ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین رہا۔ سرمایہ کاروں کی خرید کی وجہ سے سینسیکس دوبارہ 64000 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ نفٹی 19000 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ بینکنگ اسٹاکس میں زبردست خریداری دیکھی گئی ہے۔ مڈ کیپ اسٹاکس میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔ آج کے کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای سینسیکس 490 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 64081 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 144 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 19133 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Published: undefined

آج کے کاروبار میں تمام شعبوں کے اسٹاکس میں خرید و فروخت دیکھی گئی۔ بینکنگ اسٹاک کے علاوہ آٹو، آئی ٹی، فارما، ایف ایم سی جی، میٹلز، انرجی، میڈیا، رئیل اسٹیٹ، ہیلتھ کیئر، انفرا جیسے شعبوں کے اسٹاک میں تیزی رہی۔ نفٹی مڈ کیپ انڈیکس میں 500 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسمال کیپ انڈیکس 170 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس کے 30 اسٹاکس میں سے 28 اسٹاک بڑھے اور صرف 2 اسٹاک گرے۔ جبکہ نفٹی کے 50 حصص میں سے 41 حصص اضافے کے ساتھ اور 9 گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

Published: undefined

اسٹاک مارکیٹ میں شاندار اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دولت میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کی تجارت میں، بی ایس ای پر درج اسٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 313.35 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو پچھلے تجارتی سیشن میں 310.25 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ آج کی تجارت میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 3.05 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

آج کے کاروبار میں ڈیلٹا کارپوریشن 7.63 فیصد، ووڈافون آئیڈیا 7.42 فیصد، آر ای سی 6.91 فیصد، پاور فنانس 6.38 فیصد، بی ایچ ای ایل 5.35 فیصد، انڈس ٹاور 5.29 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ جبکہ ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس، ہیرو موٹو کارپ، ٹیک مہندرا کے اسٹاک گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined