ہوا بازی کے شعبے میں ترقی کی وجہ سے ہندوستان اب دنیا کی تیسری سب سے بڑی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ بن گیا ہے۔ اس وقت صرف امریکہ اور چین کی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن کے ساتھ ہندوستان سے آگے ہیں۔ آفیشیل ایئرلائن گائڈ (او اے جی) کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان اپریل 2024 میں 15.6 ملین نشستوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گھریلو ایئر لائن مارکیٹ تھا۔
Published: undefined
او اے جی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان میں نشستوں کی تعداد میں سالانہ 6.9 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں ملکی ایئر لائن کی نشستوں کی شرح نمو 6.3 فیصد رہی ہے۔ امریکہ اور انڈونیشیا کی ڈومیسٹک ائیرلائن مارکیٹ کا حال تقریباً ایک جیسا تھا۔ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لو کاسٹ کیریئر (ایل سی سی) کیپسیٹی شیئر کا کافی اہم رول ہوتا ہے۔ اپریل 2024 میں ہندوستانی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ میں ایل سی سی کی حصے داری 78.4 فیصد تھی جو پانچ بڑی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق انڈیگو نے 13.9 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ اپنی مارکیٹ شیئر کو 62 فیصد تک بڑھا یا ہے۔ حالانکہ کسی دوسری ایئرلائن کے مارکیٹ شیئر میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 19 نومبر کو ملک میں ریکارڈ 4,56,910 مسافروں نے اندرون ملک ہوائی سفر کیا جو کہ کورونا کی مدت سے پہلے کی اوسط سے 7.4 فیصد زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined