صنعت و حرفت

پنجاب میں ڈیزل-پٹرول کے داموں میں اضافہ، زیادہ ٹیکس وصول کرے گی ریاستی حکومت

حکومت پنجاب نے عوام کو جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ہونے والے ویٹ (ویلیو ایڈیڈ ٹیکس) میں اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی

پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: حکومت پنجاب نے عوام کو جھٹکا دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر عائد ہونے والے ویٹ (ویلیو ایڈیڈ ٹیکس) میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب کے عوام کو ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ریاست میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.65 روپے ہوگی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 88.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ سال سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اپریل 2022 سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ نئی دہلی سمیت تمام میٹرو میں اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

پٹرول پر ویٹ کی شرح میں تقریباً 1.8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پٹرول 92 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ جبکہ، ڈیزل پر ویٹ کی شرح میں 1.13 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق مانس میں کابینہ کے اجلاس میں پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ تاہم اب تک عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اس پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ اے این آئی نے اپنے ٹوئٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined