نئی دہلی: کورونا کی مدت کے بعد اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور سود کی شرحوں میں نرمی کی بدولت گھریلو بازار میں اس سال فروری کے دوران مسافر گاڑیوں کی فروخت کا تقریباً 18 فیصد اور دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
Published: undefined
آٹوموبائل کمپنیوں کی اعلی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچرس (سی آئی اے ایم) کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال فروری میں گھریلو مارکیٹ میں 281380 مسافر گاڑیوں کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں فروخت ہونے والی 238622 گاڑیوں کے مقابلے میں 17.92 فیصد زيادہ ہے۔
Published: undefined
مسافر گاڑیوں میں شامل کاروں کی فروخت میں معمولی 4.43 کا فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت میں 45.35 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ فروری کے مہینے میں مسافر گاڑیوں کی برآمدات میں تقریباً 30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس مہینے میں ملک سے 35343 مسافر گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 50234 تھی۔
Published: undefined
تنظیم کے مطابق فروری 2020 میں گھریلو مارکیٹ میں 1297787 دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو رواں سال فروری میں 10.20 فیصد بڑھ کر 1426865 ہوگئی۔ سیام کے مطابق گھریلو مارکیٹ میں فروری 2021 میں تھری وہیلر کی کل فروخت 27331 رہی جو گزشتہ سال فروری میں فروخت ہونے والی 41300 گاڑیوں کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز