صنعت و حرفت

کورونا بحران میں ہندوستان کو لگا ایک اور جھٹکا

‘فچ’ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ اس وبا کے سبب موجودہ سال کے لیے ترقیاتی رفتار کمزور ہوئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ہندوستان کو اب کئی طرح کے چیلنجز درپیش ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران کے درمیان ہندوستان کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی 'فچ ریٹنگز' نے ہندوستان کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے گروتھ آؤٹ لک (ترقیاتی شرح کا اندازہ) کو 'مستحکم' سے کم کرتے ہوئے 'منفی' کر دیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے ہندوستان کے لیے پہلے کی ہی طرح ایشیور ڈیفالٹ ریٹنگ 'بی بی بی' برقرار رکھی ہے۔ یہ ریٹنگ سب سے کم سرمایہ کاری کے گریڈ کے لیے ہے۔

Published: undefined

فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ اس وبا کی وجہ سے موجودہ سال کے لیے ترقیاتی رفتار کمزور ہوئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق وبا کی وجہ سے ہندوستان کے سامنے کئی طرح کے چیلنجز سامنے آئے ہیں، مثلاً قرض کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ فچ کے مطابق ہندوستان میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی سال 2021 میں معاشی سرگرمی میں 5 فیصد گراوٹ آ سکتی ہے۔ حالانکہ مالی سال 2022 میں یہ بڑھے گی۔

Published: undefined

فچ ریٹنگز کے مطابق اس سال ہندوستان کی معاشی ترقی منفی رہے گی، لیکن مالی سال 2022 میں یہ 9.5 فیصد کے حساب سے بڑھ سکتی ہے۔ فچ ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح سے ملک میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں، اس سے جوکھم بھی بڑھ رہا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان باتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریٹنگ ریوائز کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق حالانکہ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ کب تک کورونا وائرس کے چیلنجز ختم ہونے کے بعد ہندوستان ایک مستحکم گروتھ یعنی ترقیاتی رفتار کی جانب بڑھے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی ہندوستان کی شرح ترقی کو گھٹا دیا تھا۔ موڈیز نے ہندوستان کی سورین ریٹنگ کو 'بی اے اے 2' سے گھٹا کر 'بی اے اے 3' کر دیا تھا۔ ساتھ ہی ایجنسی نے ملک کے لیے منفی آؤٹ لک برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی قلیل مدتی مقامی کرنسی ریٹنگ کو پی-2 سے گھٹا کر پی-3 کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined