صنعت و حرفت

خبردار! ہندوستان پر ’اقتصادی مندی‘ کا اثر زیادہ واضح ہوگا: آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اقتصادی مندی کا عالمی اثر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مندی کا ہندوستان پر واضح اثر نظر آئے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ممالک کے درمیان جاری کاروباری جنگ (ٹریڈ وار) یا جھگڑے عالمی معیشت کو کمزور کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کی شرح ترقی اس دہائی کی سب سے نچلی سطح پر آنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مندی کے زیادہ واضح اثرات ہوں گے۔

Published: 09 Oct 2019, 11:41 AM IST

جارجیوا نے کہا ’’ابھرتے بازار والے کچھ ممالک جیسے ہندوستان اور برازیل میں اس سال مندی زیادہ واضح ہوگی۔ چین کی شرح ترقی کئی سالوں تک لگاتار بڑھنے کے بعد اب گھٹتی جا رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کے تحقیق بتاتی ہے کہ تجارتی جھگڑوں کا وسیع اثر نظر آ رہا ہے اور ممالک کو معیشت میں نقدی ڈالنے کےلئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بھی عالمی معیشت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کے حل کے لئے کاربن ٹیکس بڑھایا جانا چاہیے۔

Published: 09 Oct 2019, 11:41 AM IST

جارجیوا نے کہا کہ ’’امکان ہے کہ دنیا کی نوے فیصدی معیشت مندی کی چپیٹ میں آ جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’امریکہ اور جرمنی میں بے رزگاری کی شرح کم ہے لیکن پھر بھی امریکہ، جاپان اور یوروپی خطہ میں اقتصادی حرکت کم ہے اور دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتیں جیسے ہندوستان اور برازیل ہیں وہاں پر یہ مندی زیادہ واضح ہو گی‘‘۔

Published: 09 Oct 2019, 11:41 AM IST

وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کے اس اشارہ کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کی معیشت پہلے ہی کئی مسائل سے دو چار ہے اور نوٹ بندی کے بعد سے گھریلو صنعت بری طرح متاثر ہو چکی ہے جبکہ جی ایس ٹی کا اثر ابھی تک انڈسٹری پر نظر آ رہا ہے۔

Published: 09 Oct 2019, 11:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2019, 11:41 AM IST