حیدرآباد: کھجور کے بغیر رمضان کا تصور محال ہے۔ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر شہر حیدرآباد کے بیگم بازار میں واقع خشک میوہ جات کی مارکٹ میں کھجوروں کی خریداری کے لئے لوگوں کا ہجوم امنڈ رہا ہے۔ اس ماہ صیام کی مناسبت سے خلیجی ممالک سے تقریباً 40 اقسام کے کھجور لائے گئے ہیں جن کی کافی مانگ ہے۔ بیگم بازار کے ہول سیلرس کے مطابق حیدرآباد کو جنوبی ہند کے کسی بھی مقام کے مقابلے کھجوروں کی فروخت میں سرکردہ مقام حاصل ہے۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
اس سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیلرس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر گاہک ایرانی اور عراقی کھجور پسند کر رہے ہیں جن کی قیمت 100 تا 200 روپئے فی کیلو ہے جبکہ دیگر اقسام کی قیمت کم ہے اور بالخصوص روایتی پینڈ کھجور کی قیمت ان بیرونی کھجوروں کے مقابلہ بہت کم ہے۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
کوئی بھی گاہک اپنے خاندان کی معاشی صورتحال کی مناسبت سے کھجوروں کی خریداری کرتا ہے جس سے روزہ کھولنا افضل مانا جاتا ہے۔ شہر میں عراق، ایران، تیونس، اردن اور سعودی عرب سے کھجور لائی گئی ہیں۔ اجوہ کھجور جو افضل ترین کھجور مانی جاتی ہے کی قیمت 2000 روپے یا اس سے زائد ہے۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
ہول سیلرس نے کہا کہ جاریہ سال تمام اقسام کے کھجوروں کی قیمت میں دس فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔کیمیا، کُپ کُپ، خردہ، مریم کھجور کے ساتھ ساتھ بادام، خشک میوے جات زائد قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب سے آٹھ اقسام کی کھجوریں بھی شہر میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 400 روپئے فی کیلو سے شروع ہوتی ہے۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
ان ہول سیلرس کا کہنا ہے کہ رمضان میں کھجور کی کافی مانگ ہوتی ہے کیونکہ یہ افطاری کا لازمی حصہ ہوتا ہے اور ہر کوئی اس کو پسند کرتا ہے۔ ساتھ ہی شیرخرمہ میں بھی کھجور کا استعمال کیا جاتا ہے۔اگرچہ کہ شہر کے مختلف بازاروں میں سال بھر کھجور دستیاب رہتی ہے تاہم ماہ صیام کے موقع پر بڑے پیمانہ پر خلیجی ممالک کی کھجوروں کی فروخت میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز