اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ آج (9مئی) سینسیکس 850 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 72,616 تک پہنچ گیا جب کہ نفٹی 280 پوائنٹس گر کر 22,022 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس گراوٹ کی بڑی وجہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور دیگر سرمایہ کاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پرمنافع وصولی مانی جا رہی ہے۔
Published: undefined
نیشنل اسٹاک ایکسچنج کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے بدھ کو مجموعی طور پر 6669.10 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے جبکہ گھریلو سرمایہ کاروں نے 5928.81 کروڑ روپے کے حصص خریدے تھے۔ مئی میں گزشتہ پانچ تجارتی سیشنس میں ایف آئی آئی نے 15,863 کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی ہے۔
8 مئی کو گزشتہ تجارتی سیشن میں ریکارڈ کی گئی 400.69 لاکھ کروڑ کی قیمت کے مقابلے میں سرمایہ کاروں کی دولت 3 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہوکر 397.50 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ دوپہر تک کے کاروبار میں ایل اینڈ ٹی، آئی ٹی سی، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، بجاج ٹوینس، انڈس اِنڈ بینک اور آر آئی ایل جیسے شیئروں میں 5 فیصدی تک کی گراوٹ آئی۔
Published: undefined
آج کم از کم 137 اسٹاک اپنی 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری طرف بی ایس ای پر 29 حصص جمعرات کو ابتدائی سودوں میں اپنی 52 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ این ایس ای پر 69 حصص 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر تھے جبکہ 19 حصص 52 ہفتے کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ بی ایس ای پر 3,731 اسٹاکس میں سے صرف 1158 اسٹاک ہی بڑھ رہے تھے جب کہ 2413 اسٹاک سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
Published: undefined
اسٹاک مارکیٹ میں آج سب سے زیادہ گراوٹ بدھ ( مئی) کے روز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں ایکویٹی فروخت کرنے کے باعث آئی۔ اس کے علاوہ گھریلو سرمایہ کاروں اور خوردہ سرمایہ کاروں نے بھی گراوٹ کے باعث حصص فروخت کیے جس سے مارکیٹ مزید گر گئی۔ اس کے علاوہ آر بی آئی کی ہدایات کی وجہ سے این بی ایف سی کے شیئرز میں کمی آئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ کمپنیوں کے خراب نتائج کی وجہ سے ان کمپنیوں کے اسٹاک میں بھی کمی آئی ہے۔ آٹو اور آئی ٹی کو چھوڑ کر بی ایس ای کے تمام سیکٹر انڈیکس سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ آج دلال اسٹریٹ پر گراوٹ کی وجہ سے کیپٹل گڈس، تیل اور گیس کا اسٹاک سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ بی ایس ای کیپٹل گڈز اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بالترتیب 1231 پوائنٹس اور 431 پوائنٹس گر گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined