محکمہ صحت کی طر ف سے اچانک کی گئی اس کارروائی سے کاروباریوں میں افراتفری مچ گئی اور کچھ کاروباری دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے۔ محکمہ کی ٹیم نے وارننگ دی کہ اگر گھی کے نمونے میں ملاوٹ ملی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لوگوں کی صحت سے کسی بھی حالت میں کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر پالے رام کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے سفیدوں گیٹ پر دوپہر بعد چھاپے مارے۔ ٹیم نے دہیا ڈیری فارم، سہاگ ڈیری، نو درگا ڈیری سمیت گھی کے چھ کاروباریوں کے یہاں پہنچ کر گھی کے نمونے لئے۔ پالے رام نے بتایا کہ سفیدوں گیٹ پر ملاوٹی دیسی گھی فروخت کرنے کی شکایت ملی تھی جس کی بنیاد پر محکمہ صحت نے یہ کارروائی کی ہے۔ گھی کے نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیجا گیا ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔
Published: 29 Nov 2017, 9:53 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Nov 2017, 9:53 AM IST
تصویر سوشل میڈیا