گوہاٹی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے آئی ڈی بی آئی بینک کو 168.82 کروڑ روپے کے نقصان پہنچانے کے معاملے میں گوہاٹی میں واقع گھوش برادرز آٹوموبائل کے چار پروموٹروں / آپریٹرز سمیت ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور نامعلوم بینک افسران کے خلاف پر مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
بینک کا الزام ہے کہ بیتکوچی، گوہاٹی واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کو گاڑی خریدنے کے نام پر بینک کی گوہاٹی برانچ سے 64.67 کروڑ روپے کے ٹرم لون اور نقدی قرض سہولت منظور کی گئی تھی۔
Published: undefined
جن لوگوں کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے ان میں پرنب کمار گھوش ، پرتول کمار گھوش ، گیتا رانی گھوش اور پربیر کمار گھوش (میسرز گھوش برادرز آٹوموبائل کے تمام پروموٹرز / آپریٹر) اور ارونابھا چٹوپادھیائے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) اور نامعلوم بینک افسر / نجی افراد شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز