صنعت و حرفت

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

وزارت مالیات نے ایک بیان میں کہا کہ جی ایس ٹی کلیکشن اپریل 2024 میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، یہ سالانہ بنیاد پر 12.4 فیصد کے حوصلہ بخش اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

وزارت مالیات نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میںض بتایا گیا ہے کہ جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے اعداد و شمار کو عبور کر گیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ’’جی ایس ٹی کلیکشن اپریل 2024 میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ یہ سالانہ بنیاد پر 12.4 فیصد کے حوصلہ بخش اضافہ کو ظاہر کرتا ہے، جو گھریلو لین دین (13.4 فیصد کا اضافہ) اور درآمدات (8.3 فیصد کا اضافہ) میں مضبوط اضافہ کے دم پر ممکن ہو پایا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اپریل 2023 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.87 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

Published: undefined

بہرحال، ریفنڈ کے بعد اپریل 2.24 میں خالص جی ایس ٹی کلیکشن 1.92 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.1 فیصد کے اثردار اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اپریل میں سنٹرل جی ایس ٹی کلیکشن 43846 کروڑ روپے اور اسٹیٹ جی ایس ٹی کلیکشن 53538 کروڑ روپے رہا۔ مربوط جی ایس ٹی 99623 کروڑ روپے رہا جس میں درآمد شئے پر ملے 37826 کروڑ روپے شامل ہیں۔ ذیلی ٹیکس کلیکشن 13260 کروڑ روپے رہا جس میں درآمد شئے پر کلیکشن 1008 کروڑ روپے شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مارچ 2024 میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.78 لاکھ کروڑ روپے رہا تھا۔ مارچ کے جی ایس ٹی کلیکشن میں ریفنڈ کے بعد خالص جی ایس ٹی ریونیو 1.65 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو کہ گزشتہ سال مارچ ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined