صنعت و حرفت

ایندھن سے کمائے 26 لاکھ کروڑ روپے کا حساب دے حکومت: کانگریس

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل پر ٹیکس سے 26 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں اور اسے اس کمائی کا حساب ملک کے عوام کو دینا چاہئے۔

پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پچھلے چھ دنوں میں پانچویں بار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ مسلسل لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان سنجے نروپم اور پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے 157 دنوں تک تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، کیونکہ اسمبلی انتخابات چل رہے تھے اور تب اس کے منفی نتائج نکل سکتے تھے، لیکن اب وہ مسلسل تیل کی قیمت بڑھا رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل پر ٹیکس سے 26 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں اور اسے اس کمائی کا حساب ملک کے عوام کو دینا چاہئے۔ کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ آج پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور مودی بھکت اس بات سے خوش ہیں کہ ایندھن کی قیمت میں 80 پیسے کے بجائے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس اضافہ کی مخالفت کرتی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined