صنعت و حرفت

پبلک سیکٹر کے چار بینکوں میں حکومت اپنی حصہ داری بیچنے کی تیاری میں!

کورونا سے تباہ ہوئی قومی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے حکومت فنڈ جٹانا چاہتی ہے اور اس کے لئے وہ چار پی ایس یو بینکوں میں اپنی حصہ داری بیچنے پر غور کر رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

معیشت کا اتنا برا حال ہے کہ مرکزی حکومت کو اپنے بجٹ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے فنڈ جٹانا ضروری ہو گیا ہے۔ فنڈ جٹانے کے لئے حکومت چار پی ایس یو بینکوں میں اپنی حصہ داری بیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس قدم کے بعد ملک کے چار پی ایس یو بینک نجی ہاتھوں میں چلے جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے حکومت کے پاس ان بینکوں میں ہولڈنگس کے ذریعہ میجورٹی یعنی اکثریتی اسٹیکس ہیں اور سرکار اپنی حصہ داری بیچ کر فنڈ جٹانے کے فراق میں ہے۔ کورونا وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ہندوستانی معیشت تو نوٹ بندی کے بعد سے ہی بری طرح متاثر تھی اوپر سے یہ وبا آ گئی جس نے معیشت کو تباہ کر دیا ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند اقتصادی سرگرمیوں نےپورے معاشی نظام کو ہلا دیا ہے۔

Published: undefined

ایک ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق حکومت بینکو ں کے ساتھ سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کر کے فنڈ جٹانا چاہتی ہے اور اسی کے تحت وزیر اعظم دفتر نے افسران سے کم ازکم چار سرکاری بینکوں میں حصہ داری کم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کہا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ اس عمل کو اسی مالی سال میں پورا کیا جانا چاہئے۔ ویب سائٹ کی خبر کے مطابق افسران نے بتایا ہے کہ ان بینکوں میں پنجاب اینڈ سندھ بینک، بینک آف مہاراشٹر، یوکو بینک اور آئی ڈی بی آئی بینک شامل ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کا ماننا ہے کہ پی ایس یو بینکوں کی حصہ داری بیچنا حکومت کے لئےایک چیلنج تو ہے لیکن اس کے بعد ملک میں بینک سیکٹر کسی حد تک پرائویٹائز ہو جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق حکومت سرکاری بینکوں کی تعداد گھٹاکر پانچ تک لانا چاہتی ہے جبکہ ابھی یہ تعداد ایک درجن سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined