محکمہ ٹرانسپورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی نئی شرحیں گاڑی کی اصل قیمت پر لگائی جائیں گی۔ موٹر وہیکل ٹیکس میں اضافہ تہواروں سے قبل کیا گیا ہے۔نئے نرخوں کے مطابق 15 لاکھ روپے تک کی قیمت والی چار پہیہ گاڑیوں پر ٹیکس نو فیصد سے بڑھا کر 9.5 فیصد کر دیا گیا ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 7500 روپے کا اضافہ ہو گا۔
Published: undefined
چار پہیہ گاڑیوں کی قیمت 15 لاکھ روپے سے زیادہ لیکن 25 لاکھ روپے تک ہونے پر قیمت میں تقریباً 25 ہزار روپے بڑھ جائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکس کی شرح ایک فیصد بڑھا کر 12 فیصد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ نے 25 لاکھ روپے سے زائد قیمت کی گاڑیوں کے لیے ایک اور کیٹیگری کا اضافہ کیا ہے اور اس پر 13 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ روپے تک کی لاگت والے دو پہیہ گاڑیوں کے لیے موٹر وہیکل ٹیکس 0.5 فیصد بڑھا کر 7.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
تہوار کے سیزن سے پہلے ہی گاڑی خریدنے والوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کاروں اور دو پہیوں پر ٹیکس میں ایک فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے ریاست میں ان گاڑیوں کی قیمت بڑھ جائے گی۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر دو پہیہ گاڑی کی قیمت 1 لاکھ روپے سے زیادہ ہے لیکن 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے تو ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زیادہ کی قیمت والے دو پہیہ گاڑیوں پر 11 فیصد موٹر وہیکل ٹیکس لگے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل 12 فروری 2021 کو حکومت نے پنجاب موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1924 میں ترمیم کرکے نئے موٹر وہیکل ٹیکسز کا نفاذ کیا تھا۔ اب حکومت نے ایک بار پھر ترمیم کرکے نئے ٹیکس کی منظوری دے دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined