نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کی اور خاص طورسے دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے لیکن حکومت کے پاس اس بحران سے نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
Published: 18 Oct 2019, 7:00 PM IST
واضح رہے کہ ملک میں معاشی مندی کے تعلق سے راہل گاندھی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہو رہے ہیں۔ انھوں نے جمعہ کو بھی حکومت کو نشانہ بنایا اور ٹویٹ کیا، ’’دیہی ہندستان کی حالت انتہائی خراب ہے ۔معیشت تباہ ہوگئی ہے اور حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کی کوئی تدبیر نہیں ہے ۔‘‘
Published: 18 Oct 2019, 7:00 PM IST
مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی مندی کے حوالہ سے راہل گاندھی نے کہا کہ مندی سے باہر آنے کا اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے اس لیے اسے کانگریس کا سہارالینا چاہئے ۔ انھوں نے کہا، ’’ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو کساد بازاری سے نمٹنے کے لیے کانگریس کے منشور کی مددلینی چاہئے جس میں صورتحال کا پیشگی اندازہ لگاکر اس سے نمٹنے کی تدابیر بتائی گئی ہیں ۔‘‘
Published: 18 Oct 2019, 7:00 PM IST
اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے ، دیہی کھپت عام طور پر شہری کھپت کے مقابلہ تیزی سے بڑھتی ہے لیکن اس سہ ماہی کا رخ اس کے عین برعکس ہے ۔ستمبر سہ ماہی میں دیہی کھپت سات سال میں سب سے نچلی سطح پر ہے ۔
Published: 18 Oct 2019, 7:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Oct 2019, 7:00 PM IST
تصویر: پریس ریلیز