نئی دہلی: عالمی اقتصادی بحران اور مندی کا خدشہ بڑھنے کی تشویش کے درمیان سرمایہ داروں کی بھاری مانگ کی وجہ سے دہلی کے سرافہ بازار میں سونا پہلی مرتبہ 40 ہزار روپے فی دس گرام (تولہ) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز سونے میں 250 روپے فی دس گرام کا اضافہ درج کیا گیا اور وہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST
حالانکہ جمعہ کے روز کچھ تنزلی کے ساتھ سونے کی قیمت 39830 روپے فی تولہ ہو گئی، تاہم اس کے پھر سے بڑھنے کے پورے آثار ہیں۔ قبل ازیں بدھ کے روز سونا 300 روپے کی تیزی کے ساتھ 39970 روپے فی دس گرام پر بند ہوا تھا۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST
مضبوط عالمی رخ کے درمیان صنعتی اکائیوں اور سکہ مینوفیکچررس کی مضبوط مانگ آنے سے چاندی کی قیمت بھی 200 روپے کے اضافہ کے ساتھ 50 ہزار کی سطح کے قریب پہنچی اور 49050 روپے فی کلو گرام پر بند ہوئی۔ جمعہ کے روز چاندی کی قیمت میں بھی کچھ کمی آئی اور وہ اس کی قیمت آج 48500 روپے فی کلو گرام ہے۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST
غورطلب ہے کہ تہواروں کا موسم آنے سے قبل زیورات کے کاروباریوں کی خریداری بڑھنے کی وجہ سے بیش قیمتی دھاتوں کی قیمت میں تیزی آئی ہے۔ مندی کے خدشہ کی وجہ سے سرمایہ دار محفوظ سرمایہ داری کے متبادل تلاش کر رہے ہیں اور انہوں نے سرفہ بازار کی طرف رخ کیا ہے۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST
عالمی سطح پر نیو یارک میں سونے کی قیمت تیزی کے ساتھ 1539 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 1.15 فیصد کی تیزی کے ساتھ 18.63 ڈالر فی اونس رہی۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں روپے کے کمزور ہونے کی وجہ سے بھی بیش قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Aug 2019, 6:10 PM IST