صنعت و حرفت

بجٹ 2024 پیش ہونے کے بعد ہندوستانی بازار میں سونا تقریباً 4000 روپے سستا

وزیر خزانہ نے عام بجٹ پیش کرتے ہوئے قیمتی معدنیات کی درآمدی ڈیوٹی کو 15 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی بازار میں سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے

جرمنی: ایک گھر سے ایک لاکھ یورو  سے زائد مالیت کے سونے کی چوری
جرمنی: ایک گھر سے ایک لاکھ یورو سے زائد مالیت کے سونے کی چوری 

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کو عام بجٹ پیش کرتے ہوئے قیمتی معدنیات کی درآمدی ڈیوٹی کو 15 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی بازار میں سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی سے زرد دھات کی اسمگلنگ میں کمی آئے گی اور صنعت کو ضروری راحت حاصل ہوگی۔

Published: undefined

ملٹی کموڈٹی ایکسچینج کے مطابق بجٹ پیش ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 4 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈیوٹی کٹوتی کے پیش نظر زیورات کے لیے استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی قیمت پیر کے روز 71460 روپے سے گر کر منگل کو 67930 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔

Published: undefined

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے ایسی قیمتی دھاتوں کی درآمد بڑھے گی جس سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔ نتیجے کے طور پر، گھریلو مارکیٹ میں زیورات کی مانگ بڑھ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمت 72838 روپے فی دس گرام سے تقریباً چار ہزار روپے کم ہو کر 68751 روپے فی دس گرام پر آ گئی تھی۔

Published: undefined

سونے کی قیمتوں میں سال 2024 کے آغاز سے اب تک 15 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے، اسی لئے قیمتوں سے صارفین کو راحت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے اسمگلنگ کو بھی روکا جائے گا جو خاص طور پر جنوبی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر جاری ہے، قیمتی دھات کئی طریقوں سے ملک میں داخل ہو رہی ہے اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کسٹم حکام کی اسمگلروں کے ساتھ ساز باز بھی منظر عام پر آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined