صنعت و حرفت

عام بجٹ 2022: بریف کیس سے بہی کھاتہ، پھر بہی کھاتہ سے ٹیبلیٹ اور ایپ تک، ایسا رہا عام بجٹ کا سفر

گزشتہ تین برسوں کے دوران عام بجٹ نے بریف کیس سے لے کر بہی کھاتہ اور پھر ڈیجیٹل شکل تک کا سفر پورا کر لیا ہے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: پورے ملک کی نظریں عام بجٹ پر مرکوز ہیں اور لوگوں کو بجٹ کے اعلانات سے راحت کی امیدیں ہیں لیکن کچھ ایسی دلچسپ چیزیں بھی ہیں جن پر اکثر لوگوں کا دھیان جاتا ہے۔ خاص طور پر، پچھلے کچھ سالوں میں اس بات پر کافی بحث ہوئی ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ کو کس طرح پیش کیا۔ اور یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں عام بجٹ نے بریف کیس سے بہی کھاتہ اور پھر ڈیجیٹل طور پر ٹیبلیٹ تک کا سفر طے کر کیا ہے۔

Published: undefined

ملک میں سال 2018 تک وزیر خزانہ اپنے بجٹ کی اپنی کاپی بریف میں لے کر پارلیمنٹ پہنچتے تھے۔ تاہم اس دوران چند سالوں میں ایک دو مستثنیات بھی دیکھنے میں آئیں۔ 1947 میں ہندوستان کے پہلے وزیر خزانہ آر کے شان موکھم چیٹی نے بجٹ کو چمڑے کے پورٹ فولیو بیگ میں رکھا تھا۔ اس کے بعد 1970 کے قریب اس کی جگہ ہارڈ باؤنڈ بیگ نے لے لی، جس کا رنگ وقتاً فوقتاً بدلتا رہا۔

Published: undefined

لیکن 2019 میں اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اس روایت کو بدل دیا۔ وہ اس سال کا بجٹ بہی کھاتہ میں لے کر پہنچیں۔ بجٹ کی ان کی کاپی روایتی طور پر استعمال ہونے والی سرخ رنگ کی کے بہی کھاتے میں لپٹی ہوئی تھی۔ ان کے اس اقدام پر کافی بحث ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کا پیغام یہ تھا کہ وہ بریف کیس کے انگریزی دور کے رواج کو ترک کر رہی ہے اور دیسی بہی کھاتہ کی روایت شروع کر رہی ہے۔

Published: undefined

لیکن 2021 میں بجٹ ایک نئی شکل میں پیش کیا گیا۔ ملک کورونا کی پہلی لہر سے گزر چکا تھا اور انفیکشن کے کیسز کی تصدیق کی جا رہی تھی۔ ایسے حالات میں کووڈ-19 پروٹوکول اور سیکورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے، نیز وزیر اعظم مودی کی 'ڈیجیٹل انڈیا' مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر خزانہ نے اپنا بجٹ ٹیبلیٹ میں پیش کیا۔

پچھلے سال حکومت نے پہلی بار بجٹ سے متعلق ایپ ’یونین بجٹ موبائل ایپ‘ لانچ کی۔ اس سے اراکین پارلیمنٹ، سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے بجٹ دستاویزات تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس مرتبہ بھی ڈیجیٹل بجٹ پیش کر رہی ہیں۔ ڈیجیٹل بجٹ میں حکومت صرف ایک ٹیبلیٹ میں اپنی کاپی رکھتی ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ کی کاپی بھی جاری نہیں کی جاتی۔ ان کو بھی ڈیجیٹل رسائی حاصل کرنا ہوتی ہے۔ بجٹ ایپ بھی کام کر رہی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی بجٹ سیشن دیکھ سکتا ہے۔ بجٹ ایپ لائیو جانے کے بعد عام لوگوں کے لئے رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined