ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اڈانی گروپ کو زبردست جھٹکا دیا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نقصان کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد سے ہی گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی تیزی کے ساتھ پھسلتے جا رہے ہیں۔ پہلے تو وہ ٹاپ-10 کی فہرست سے باہر نکل کر 11ویں مقام پر پہنچے، اور اب بلومبرگ کی تازہ فہرست میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ امیر ترین شخصیات میں 15ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آئی ہے، اڈانی کے گروپ کو تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ 9 دنوں میں اڈانی کی دولت میں تقریباً 47 ارب ڈالر کی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ اگر اس دولت کا موازنہ ستمبر 2022 سے کریں تو تقریباً 52 فیصد کی کمی ہو گئی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، بلومبرگ نے جو تازہ رپورٹ جاری کی ہے اس کے مطابق گوتم اڈانی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 15ویں مقام پر آ چکے ہیں۔ 24 جنوری کے بعد سے ان کی دولت میں مجموعی طور پر 46.9 ارب ڈالر کی گراوٹ دیکھنے کو مل چکی ہے۔ اڈانی کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ انتہائی مشکل ثابت ہوا ہے اور اب تو ہنڈن برگ کی رپورٹ کو لے کر ہندوستان میں اپوزیشن لیڈران بھی کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined