امریکہ کی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپس کا برا دور شروع ہو چکا ہے۔ رپورٹ جاری ہوئے تقریباً ایک عشرہ گزر چکا ہے لیکن اس کا منفی اثر اڈانی گروپس پر اب بھی لگاتار پڑ رہا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے سبب اڈانی گروپس کی کمپنی کے شیئرس میں جو سنامی آئی، اس نے گوتم اڈانی کی بادشاہت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی دولت میں لگتار کمی ہو رہی ہے۔ جہاں کچھ وقت پہلے تک وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر قابض تھے، اب وہ ٹاپ-20 میں بھی نہیں ہیں۔
Published: undefined
امیروں کی فہرست میں گوتم اڈانی ہر دن غوطہ لگا رہے ہیں۔ دنیا کے تیسرے نمبر کے رئیس اڈانی پہلے ٹاپ-5، پھر ٹاپ-10 و ٹاپ-15، اور اب ٹاپ-20 امیروں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ تازہ بلومبرگ بلینیر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت 22ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امیروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ زکربرگ کی ملکیت میں 12.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
ہنڈن برگ کی رپورٹ کے سبب اڈانی گروپ کی سبھی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ کا دور جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے اسٹاکس میں جو گراوٹ آئی ہے، اس کے سبب شیئر بازار میں لسٹیڈ ان کی کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
24 جنوری کی شب جب ہنڈن برگ کی رپورٹ آئی تو صبح شیئر بازار کھلتے ہی اڈانی گروپ کے شیئرس کی زبردست بکوالی ہونے لگی۔ بازار بند ہوتے ہوتے گروپ کے شیئر 10 فیصد تک کمزور ہو چکے تھے۔ اگلے دن جمعرات کو یومِ جمہوریہ کے پیش نظر شیئر مارکیٹ کی چھٹی تھی۔ اس کے اگلے دن ہفتہ کو بازار کھلا تو اڈانی گروپ کے شیئرس میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دن گروپ کو 20 فیصد تک کی گراوٹ برداشت کرنی پڑی تھی۔ اگلے دن اتوار کو پھر چھٹی تھی۔ پیر کے روز مارکیٹ کھلا تو اڈانی گروپ کو جھٹکا لگنے کا سلسلہ جاری رہا۔ شیئر بازار بند ہوا تو اڈانی گروپ کی 10 میں سے 7 کمپنیوں کے شیئر پہلے سے بھی زیادہ نیچے جا چکے تھے۔ منگل کو حالات کچھ بہتر ہوئے اور گروپ کے 10 میں سے 7 شیئرس کے کاروبار تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ پھر بدھ کے روز ملک کا بجٹ تھا۔ شیئر بازار زبردست سبقت کے ساتھ کھلا، لیکن معمولی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ لیکن اڈانی گروپ کی سبھی کمپنیوں کے شیئرس پھر سے زوال پذیر ہو چکے تھے۔ پھر جمعرات کو گروپ کے 10 میں سے 9 شیئر زبردست کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزیز کا شیئر تو 26.5 فیصد تک ٹوٹ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined