ملک کے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں جہاں رواں ہفتہ چار مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، وہیں آج تقریباً دو مہینے کے بعد پٹرول کے داموں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ساتھ 75 پیسے بڑھائے گئے ہیں۔ خیال رہے یہ تیل کمپنیوں نے 24، 26 اور 27 ستمبر کو ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں و کشمیر اور لداخ سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں میں پٹرول کے دام 100 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے جبکہ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 110 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔
Published: undefined
ایندھن قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں پٹرول کے دام 101.39 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام 89.57 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل بالترتیب 107.47 اور 97.21 روپے فی لیٹر، بھوپال میں پٹرول 109.85 اور ڈیزل 98.45، کولکاتا میں پٹرول 101.87 اور ڈیزل 92.67 جبکہ چنئی میں پٹرول 99.15 روپے اور ڈیزل 94.17 فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined