صنعت و حرفت

یکم جولائی سے متعدد اصول ہوں گے تبدیل، ایل پی جی سے لے کر بینک اکاؤنٹ اور سمِ کارڈ سے متعلق ضوابط میں تبدیلی ممکن

جولائی کا مہینہ شروع ہونے جا رہا ہے اور پہلی تاریخ سے ملک میں کئی اصول تبدیل ہونے جا رہے ہیں، جو آپ کے باورچی خانہ سے لے کر آپ کے بینک اکاؤنٹ اور موبائل فون تک کئی چیزوں کو متاثر کر سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: جون کا مہینہ ختم ہو رہا ہے اور جولائی شروع ہونے جا رہا ہے۔ پہلی تاریخ سے ملک میں کئی اصول تبدیل ہونے جا رہے ہیں، جو آپ کے باورچی خانہ سے لے کر آپ کے بینک اکاؤنٹ اور موبائل فون تک ہر چیز کو براہ راست متاثر کر سکتے ہیں۔ ان میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت سے لے کر کریڈٹ کارڈ سے متعلق اصول بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں اور یکم جولائی 2024 کو صبح 6 بجے بھی کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ کچھ وقت سے 19 کلو کے کمرشل پی ایل جی سلنڈر کی قیمتوں میں کئی بار تبدیلی کی گئی ہے لیکن 14 کلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت کافی عرصے سے مستحکم ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد نئی حکومت وجود میں آ گئی ہے تو لوگوں کو اس بار گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں راحت کی امید ہے۔

Published: undefined

ہوائی ایندھن اور سی این جی-پی این جی کی قیمتیں

ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہی نہیں بلکہ ہوائی ایندھن یعنی ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) اور سی این جی-پی این جی کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ان کی نئی قیمتیں بھی پہلی تاریخ کو سامنے آ سکتی ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اے ٹی ایف کی قیمتوں میں کمی سے جہاں فضائی مسافروں ملے گی، وہیں سی این جی کی قیمتوں میں کمی سے ڈرائیوروں کے اخراجات میں کمی آتی ہے اور اس کا فائدہ عوام کو بھی ملتا ہے۔

Published: undefined

کریڈٹ کارڈ کے بل کی ادائیگی

اگر آپ بھی کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں، تو یکم جولائی 2024 کی تاریخ آپ کے لیے اہم ہے۔ دراصل، مہینے کے پہلے دن سے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی سے متعلق اہم تبدیلیاں لاگو ہونے جا رہی ہیں۔ اس کے بعد کچھ پیمنٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے بل کی ادائیگی میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ ان پلیٹ فارمز میں کریڈ، فون پے، بل ڈیسک جیسے کچھ فنٹیکس شامل ہیں۔ دراصل، آر بی آئی کے نئے ضابطے کے مطابق یکم جولائی سے کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی بھارت بل پیمنٹ سسٹم یعنی بی بی پی ایس کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

Published: undefined

سِم کارڈ پورٹ کرنے کا اصول

ٹرائی (ٹی آر اے آئی) کی جانب سے سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اصولوں میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اس تبدیلی کے نفاذ کی تاریخ بھی یکم جولائی 2024 مقرر کی گئی ہے۔ ٹرائی نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) سے متعلق اصولوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت سم کارڈ کے چوری یا خراب ہونے کی صورت میں آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا۔ پہلے سم کارڈ کے چوری یا خراب ہونے کے بعد آپ کو فوری طور پر اسٹور سے نیا سم کارڈ مل جاتا تھا لیکن نئے اصول کے مطابق اب اس کی لاکنگ کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور صارفین کو 7 دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

پی این بی کے کھاتے سے متعلق اصول

اگر آپ کا کھاتہ پنجاب نیشنل بینک یعنی پی این بی میں ہے اور آپ نے سالوں سے اسے استعمال نہیں کیا ہے تو وہ یکم جولائی سے بند کیا جا سکتا ہے۔ بینک کی جانب سے لوگوں کو سوشل میڈیا پر الرٹ بھیجے جا رہے ہیں۔ الرٹ میں کہا جا رہا ہے کہ جن صارفین کے پی این بی کھاتوں میں گزشتہ 3 سالوں سے کوئی لین دین نہیں ہوئی ہے اور کھاتے میں بیلنس زیرو ہے تو ان کھاتوں کو فعال رکھنے کے لئے 30 جون تک بینک کی شاخ میں جا کر کے وائی سی کرا لیں، ایسا ن ہیں کیا تو کھاتہ بند ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined