صنعت و حرفت

غیر ملکی کرنسی ذخائرمیں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی

آر بی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی اثاثہ 1.17 ارب ڈالر کم ہوکر 376.24 ارب ڈالر پر آ گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں مسلسل دو ہفتہ سے ہو رہے اضافہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 28 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 1.26 ارب ڈالر کم ہوکر 400.52 ارب ڈالر پر ہوگیا۔

اس سے پہلے 21 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں یہ 1.30 ارب ڈالر بڑھ کر سات ہفتہ کی سب سے اونچی سطح 401.79 ارب ڈالر پر پہنچا تھا۔ اس سے پہلے 14 ستمبر کو ختم ہفتہ میں یہ 1.21 ارب ڈالر بڑھ کر 400.49 ارب ڈالر رہا تھا۔

Published: undefined

ریزرو بینک (آر بی آئی) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، 28 ستمبر کو ختم ہفتہ میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جز و غیر ملکی اثاثہ 1.17 ارب ڈالر کم ہوکر 376.24 ارب ڈالر پر آ گیا۔ اس دوران گولڈ ذخائر بھی 7.07 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 20.34 ارب ڈالر پر آ گیا۔

رواں ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص فنڈ 1.46 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 2.46 ارب ڈالر پر اور ’اسپیشل وڈرال رائٹس‘ 1.04 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ 1.47 ارب ڈالر پر آ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined