صنعت و حرفت

زرمبادلہ کے ذخائر 4.7 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 590.8 ارب ڈالر پر پہنچے

غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا وغیرہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے پاس ریزرو ذخائر میں اضافہ ہونے سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ کر 590.8 بلین ڈالر پر پہنچ گئے

روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس
روپیہ اور ڈالر، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو ذخائر میں اضافہ ہونے سے 3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دوسرے ہفتے بڑھتے ہوئے 4.7 ارب ڈالر بڑھ کر 590.8 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

اسی وقت، گزشتہ ہفتے یہ 2.6 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 586.1 ارب ڈالر رہے تھے۔ ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں، غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 4.4 بلین ڈالر بڑھ کر 521.9 بلین ڈالر ہو گئے۔

Published: undefined

اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 46.12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 6.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 17.9 بلین ڈالرہو گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 ڈالر بڑھ کر 4.8 ارب ڈالر ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined