نئی دہلی: ملک بھر میں آج مسلسل پانچویں روز پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اس سے قبل منگل کے پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کے دام 22 پیسے کم ہوکر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کی کمی کے ساتھ 80.87 روپے فی لیٹر پر آگئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری ہیں اور ایک طویل عرصہ تک پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد عوام کو یہ امید تھی کہ اب ان کے داموں میں کمی واقعہ ہوگی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ حالانکہ، بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگیا ہے۔ ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے: -
دہلی 90.56، 80.87
ممبئی 96.98، 87.96
چنئی 92.58، 85.88
کولکتہ 90.77، 83.75
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined