صنعت و حرفت

ستر ارب ڈالر کے مالک زکر برگ نے کہا ’کسی کو اتنی جائداد رکھنے کا حق نہیں ہونا چاہیے‘

فیس بک کے سی ای او زکر برگ نے اپنے ملازمین کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ کسی کو بھی اتنی جائداد کا مالک ہونے کا حق نہیں ہونا چاہیے جتنی جائداد ان کے پاس ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنیا کے پانچوے امیر ترین شخص فیس بک کے سی ای اور اور کو فاؤنڈر مارک زکر برگ نے اپنے ملازمین کے ساتھ ’فیس بک ٹاؤن ہال میٹنگ‘ میں ایک چونکانے والی بات کہی۔ وہ خود 70 ارب ڈالر کے مالک ہیں لیکن اس ٹاؤں ہال میٹنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اتنی رقم رکھنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ زکر برگ نے کہا کہ ’’میرے پاس کوئی پیمانہ نہیں ہے کہ کسے کتنی رقم یا جائداد کا مالک ہونا چاہیے، لیکن ایک مقام پر پہنچنے کے بعد کسی کے پاس بھی اتنا پیسہ رکھنے کا حق نہیں ہونا چاہیے‘‘۔

Published: undefined

فیس بک نے زکر برگ اور کمپنی ملازمین کے مابین ہوئی اس بات چیت کو پبلک کرنے کا فیصلہ لیا۔ کمپنی عام طور پر ایسی بات چیت کو پبلک نہیں کرتی، لیکن کمپنی نے یہ فیصلہ تب لیا جب ’دی ورج‘ نے ایک ٹاؤن ہال کی ایک پرانی بات چیت کو افشاں کر دیا۔ اس افشاں ہوئی بات چیت میں زکر برگ نے صدارتی امیدوار الیزابیتھ وارین کے بگ ٹیک کمپنیوں کو توڑنے کے بیان کی مخالفت کی تھی۔

Published: undefined

زکر برگ نے کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ پریسلیا چان نے یہ طے کیا ہے کہ وہ اپنی کمائی کا زیادہ تر حصہ اپنی زندگی میں ہی بطور عطیہ دے دیں گے، حالانکہ بہت سارے لوگوں کو یہ بھی کافی نہیں لگتا۔ اس کے علاوہ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کا ایک آڈیو کلپ لیک ہوا ہے۔ اس آڈیو کلپ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ چینی ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک کو انسٹاگرام سے بہتر مانتے ہیں۔ ایکسپریس ٹیک کی خبر کے مطابق سب سے پہلے ’دی ورج‘ نے آڈیو فائل کے ساتھ ٹیکسٹ کو پوسٹ کیا تھا۔ انٹرنل میٹنگ کے دوران زکر برگ نے کہا کہ ٹِک ٹاک کافی بہتر ہے اور خاص طور سے ہندوستان میں جہاں ایسا لگتا ہے کہ یہ انسٹا گرام سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined