مرکز کی مودی حکومت نے پی ایف کھاتوں پر دئیے جانے والے سود کی شرح کو کم کرکے ملک بھر کے ملازمین کو جھٹکا دیا ہے۔ ایمپلائیز پرووڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) کی طرف سے اب شرح سود 8.65 فیصد کی بجائے 8.55 فیصد ہی دی جائے گی۔ مالی سال13-2012 کے بعد سے یہ سب سے کم شرح سود ہے۔ اس سے قبل پی ایف کھاتوں پر مالی سال 17-2016 میں 8.65، سال 16-2015 میں 8.8 فیصد، 15-2014 اور 14-2013 میں 8.75 فیصد کی شرح سے سود ادا کیا جاتا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں ای پی ایف پر 8.55 فیصد کی شرح سے سود دینے کو منظوری دی تھی لیکن کرناٹک چناؤ کے دوران ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے اسے نافذ نہیں کیا جا سکا تھا۔ ای پی ایف او کے مرکزی بورڈ نے 21 فروری 2018 کو ہوئے اجلاس میں18-2017 کے لئے 8.55 فیصد کی شرح سے سود دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز