نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹی نے مالی سال 2020-21 کے لئے ای پی ایف پر سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے اور اسے 8.50 فیصد پر برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
جمعرات کے روز یہاں محنت و روزگار کی وزارت نے بتایا کہ ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹی (سی بی ٹی) کا اجلاس صبح سری نگر میں منعقد ہوا۔ اس میں بورڈ نے مالی سال 2020-21 میں ای پی ایف کے حصص یافتگان کے لئے سود کی شرحوں کی سفارش کی۔ جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کی سود کی شرح 8.50 فیصد ہی برقرار رہے گی۔
Published: undefined
ای پی ایف او نے مالی سال 2019-20 کے لئے ای پی ایف کی سود کی شرح 8.65 فیصد سے کم کرکے 8.5 فیصد کردی تھی۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ای پی ایف او کی طرف سے سود کی شرحوں میں کمی کی توقع کی جارہی تھی اور ای پی ایف او کے اس فیصلے سے تقریبا 60 ملین حصص یافتگان کو منافعہ بڑھنے سے اس بار بھی مایوسی ہاتھ لگے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined